سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے خاوند احسن جمیل گجر نے جلد پاکستان آنے کا اعلان کردیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران احسن جمیل گجر نے کہا کہ ہم کوئی بھگوڑے نہیں ہیں، 2 سے 3 ہفتوں میں پاکستان آجاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب)کا نوٹس موصول نہیں ہوا ہے، اگر موصول ہوا تو پیش ہوں گے۔
خاوند فرح خان نے مزید کہ ہم نے اپنا ایک ایک پیسا ڈکلیئر کر رکھا ہے، تمام ٹرانزیکشن بینکنگ چینل کے ذریعے ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ نیب یا ایف بی آرمنی ٹریل کا پوچھے، منی ٹریل ایف بی آر کے پاس موجود ہے۔
احسن جمیل گجر نے یہ بھی کہا کہ1999 میں سیاست سے ریٹائر ہوچکا ہوں، فرح خان پی ٹی آئی کی رکن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرح خان نے کسی کے فرنٹ پرسن کا کردار ادا نہیں کیا، میری بیوی نےکبھی بھی وزیراعظم یا وزیراعلیٰ کا طیارہ استعمال نہیں کیا، پرائیوٹ جیٹ استعمال کیا ہے تو اس کا بھی جواب دیں گے۔
احسن جمیل گجر نے کہا کہ مجھے گھر سے نکالا گیا ہے، والد صاحب نے وارثتی حصہ دیا، کاروبار کیا اس لیے اثاثے بڑھے اور آئندہ بھی بڑھیں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بننے سے پہلے جانتا ہوں، مانیکا صاحب بڑے بھائیوں کی طرح اور قابل احترام ہیں۔
فرح خان کے خاوند نے کہا کہ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے کوئی سفارش نہیں کی، جو بھی تین سال میں کیا ہے اس کے جوابدہ ہیں، نئے قوانین کے مطابق نجی افراد سے نیب نہیں پوچھ سکتا۔
Comments are closed.