پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ساتھی کھلاڑی شاداب خان اور حسن علی کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہم ساتھ ساتھ ہیں۔
گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد سرفراز احمد نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر حسن علی اور شاداب خان کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم بھائی ہیں، ہم لڑتے ہیں پھر اکٹھے ہوجاتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بھی سرفراز احمد اور حسن علی کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کرتے ہوئے سرفراز احمد کے لئے لکھا کہ کپتان آپ نے اچھا کھیلا۔
دونوں کھلاڑیوں کی تصاویر کو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سیکڑوں مداحوں نے پسند کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Comments are closed.