ہفتہ 26؍رجب المرجب 1444ھ18؍فروری 2023ء

ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک دیوالیہ ہوچکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔

سیالکوٹ میں نجی کالج میں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ساری رات سیکیورٹی کے لوگ مقابلہ کرتے رہے، ڈیڑھ سال قبل دہشت گردوں کو اپنی سرزمین پر لا کر بسایا گیا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس نے ایسے کھیل کھیلے کہ دہشت گردی ہمارا مقدر بن گئی، جس نے آواز اٹھائی اسے جلا وطن کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ میں نے زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارا، جو باتیں پروگرامز میں کی جاتی ہیں ان کاحقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ تمام مسائل کا حل ملک میں ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں، گزشتہ 32 سالوں میں سیاست کو رسوا ہوتے دیکھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.