نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا کہ ہم اپنے شہداء کے مقروض ہیں۔
آج 6 ستمبر کو یومِ دفاع و شہداء کے حوالے سے قومی یادگارِ شہداء شکر پڑیاں میں پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے شرکت کی، یادگار پر فاتحہ پڑھی، پھول رکھے اور خطاب بھی کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آج ہم اپنے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں،شہداء ہمارے ماتھے کے جھومر ہیں۔
نگراں وزیرِ اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ شہداء اللّٰہ کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔
شہداء کیپٹن سرور اور میجر شبیر کے مزاروں پر تقریب
نشانِ حیدر پانے والے کیپٹن محمد سرور شہید اور میجر شبیر شہید کے مزاروں پر بھی یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر دونوں شہداء کے مزاروں پر پھول چڑھائے گئے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
لاہور میں مصورِ پاکستان علامہ اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
کور کمانڈر لاہور تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے، جنہوں نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
Comments are closed.