پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔
گوجرانوالہ میں مریم نواز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نیا پاکستان کو صرف ایک کھیل تماشا سمجھا، ہم اسلام آباد تماش بینی کرنے نہیں آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نیازی صاحب ہم بھی آرہے ہیں اور ہمارے کارکن بھی آرہے ہیں، ہم ایمپائر پر نہیں عوام پر یقین رکھتے ہیں۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ انہوں نے ایک ہی سچ بولا کہ سونامی لاؤں گا اور پھر پاکستان تباہ کردیا، آج رات کو بچے دودھ نہ ہونے کی وجہ سے بھوکے سوتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 2018 کے انتخابات چوری کیے گئے تو ن لیگ پنجاب میں سب سے بڑی جماعت تھی، وزارت اعلیٰ ایک بہت چھوٹی چیز ہے، ملک بچانا اہم ہے۔
حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ جب پنجاب کی باری آئے گی تو ملکی مفاد میں فیصلہ کریں گے، پنجاب اسمبلی توڑنے کی مجھ تک اطلاعات پہنچ رہی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔
Comments are closed.