اتوار 25؍رمضان المبارک 1444ھ16؍اپریل 2023ء

ہم اب بھی سیریز میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں، مارک چیپمین

نیوزی لینڈ کے کرکٹر مارک چیپمین نے کہا ہے کہ ہم اب بھی سیریز میں واپسی کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مارک چیپمین نے کہا کہ پاکستان ٹیم کی بولنگ کافی سخت ہے، ہم نے دوسرے میچ میں زیادہ رنز بھی دیے اور وکٹیں بھی گنوا دیں۔

مارک چیپمین نے کہا کہ پہلے میچ سے سبق سیکھ کر دوسرے میچ میں بہتر کرنے کی کوشش کی، بدقسمتی سے کوششیں ناکافی رہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت بابر اعظم کی بیٹنگ کو سب انجوائے کرتے ہیں۔

کیوی کرکٹر نے مزید کہا کہ باؤنڈریز لگا کر مومنٹم حاصل کرنے کی کوشش کی تاکہ مطلوبہ ریٹ کم ہو۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میچ ہارنے پر ہمیشہ مایوسی ہوتی ہے، یہ ہمارا دن نہیں تھا، آف ڈے میں بیٹھ کر دیکھیں گے کہ کہاں خامیاں رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.