پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ ہم اب بھی تحریک انصاف کے ایم این ایز ہیں، کسی جماعت کو جوائن نہیں کیا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ میں نے مہنگائی کے خلاف آواز اٹھائی، محنت کر کے اسمبلی آیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ 63 اے اس وقت لگتا ہے جب کوئی اپنی جماعت کے خلاف ووٹ ڈالتا ہے۔
رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اسمبلی میں عوام کے مسائل پر بات کی، میں آئندہ الیکشن کہاں سے لڑوں گا ابھی تک فیصلہ نہیں کیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور میں جو کچھ ہے میں نے ان کو صرف وہ بتایا۔
Comments are closed.