منگل 8 ؍رجب المرجب 1444ھ31؍جنوری2023ء

ہمیں کیا آپ نے مرنے کےلیے رکھا ہوا ہے؟ نور عالم خان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) اور اپوزیشن رہنما نور عالم خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں روزانہ لوگ شہید ہو رہے ہیں اور یہاں سب گپ شپ لگا رہے ہیں۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے بیج ہم نے خود بوئے ہیں، افغانستان میں لڑی جانے والی جنگ ہماری دہلیز پر آئی ۔

قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب میں نور عالم خان نے پوچھا کہ ہمیں کیا آپ نے مرنے کے لیے رکھا ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ملک کےلیے سب سے پہلے خیبرپختونخوا کے لوگ قربانی دیتے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پشاور میں لوگ مر گئے اور ایوان میں ارکان گپ شپ میں لگے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں دہشت گردی کون کررہا ہے؟ اس کی ذمہ داری کون عائد کرے گا؟

نور عالم خان نے ریڈ زون میں سرکاری گاڑی میں تھا، روکا گیا شناختی کارڈ دکھانے کا کہا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.