بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال خان کا کہنا ہے کہ پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کی ذمے داری خالد مگسی کو دی ہے، یہ فیصلہ قدوس بزنجو، صادق سنجرانی نہیں کریں گے۔
جیو نیوز کے پروگرام ’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ دنوں بعد حکومت نے مانا کہ اتحادیوں کے ساتھ بھی ملنا چاہیے، ہماری کچھ چیزوں کو حکومت نے سنا ہے۔
صدر بی اے پی جام کمال خان نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کےسربراہ خالد مگسی کو مذاکرات کی ذمے داری سونپی ہے، خالد مگسی جوفیصلہ کریں گے سب کو قبول ہوگا۔
جام کمال خان نے کہا کہ 2 ڈھائی سال میں دیکھا وفاق کی جانب سے ون مین شو فیصلہ ہورہا تھا، بلوچستان عوامی پارٹی اپنا فیصلہ خود کرے گی۔
Comments are closed.