پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے۔
اوکاڑہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانا مطالبہ ہے۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو۔
بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں سیاسی بحران ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کا بیوی کے ساتھ حلف لینا پاور فل میسیج ہے، چیف جسٹس کے لیے نیک خواہشات ہیں۔
Comments are closed.