پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیراعلیٰ کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم نہیں ملا۔
ایس اینڈ جی اے ڈی حکام نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے طریقہ کار کے مطابق حکمنامہ موصول ہوا تو دیکھیں گے، پنجاب کابینہ کی بحالی کا نوٹیفیکیشن ہی موجود نہیں۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کے حکم پر عملدرآمد کا لیٹر موصول ہونے پر نوٹیفکیشن ہوتا ہے، نوٹیفکیشن ایس اینڈ جی اے ڈی کیبنٹ ونگ جاری کرتا ہے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے سردار عثمان بزدار کا استعفیٰ آئینی اعتراض لگا کر مسترد کر دیا۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد کر کے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو خط لکھ دیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا خط موصول ہو گیا۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے تصدیق کی ہے کہ گورنر کا مراسلہ انہیں موصول ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ عثمان بزدار بحیثیت وزیرِ اعلیٰ پنجاب بحال ہو گئے، وزیرِ اعلیٰ کا استعفیٰ مسترد ہونے کے بعد پنجاب کابینہ بھی بحال ہو گئی۔
لاہور میں گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات اور سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
مال روڈ پر گورنر ہاؤس آنے والے راستے بند کر دیے گئے ہیں، واٹر کینن بھی گورنر ہاؤس کے باہر موجود ہے۔
گورنر ہاؤس میں آج حمزہ شہباز وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف اٹھائیں گے۔
Comments are closed.