بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں معیشت نام کا مریض وینٹی لیٹر پر دیا گیا، میاں جاوید لطیف

وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ہمیں معیشت نام کا مریض وینٹی لیٹر پر دیا گیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں جماعت اسلامی کے عبدالاکبر چترالی اور میاں جاوید لطیف نے اظہار خیال کیا۔

اس دوران میاں جاوید لطیف نے کہا کہ معیشت کو ایڈریس کیے بغیر چھوڑ دیتے تو 22 کروڑ عوام کا مستقبل تاریک ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ آج آپ الیکشن چاہتے ہیں، 4 سال آپ الیکشن نہیں چاہتے تھے، پاکستان کیخلاف وہ سازش کی ہے، جو 74 سال میں کوئی نہیں کرسکا۔

میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ یہ مسلم لیگ ن کی نہیں قومی حکومت ہے، ہم نئے اور فوری انتخابات چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ کیا مالیاتی ادارے نگراں حکومت سے پاکستان کے مفاد میں ڈیل کریں گے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے فون چوری اور قتل کے بیان کی حکومت تحقیقات کرے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.