وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جناح اسپتال سمیت دیگر اداروں کو آئندہ بھی سپورٹ کرتی رہے گی، ہمیں قابل لوگ لاکر دیں کیونکہ انویسٹمنٹ ہونا بڑی بات نہیں۔
کراچی میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرکی تقریب سے خطاب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے یہاں آیا معذور بچوں کو کام کرتے دیکھا، اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوگیا تو دیگر برانچز بھی قائم کریں گے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جاپان اور دیگر عالمی اولمپکس میں بچوں نے کارکردگی دکھائی اور میڈل جیتے، یہ اسپیشل بچے دنیا بھر کے بچوں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم نے جناح اسپتال میں سائبر نائیف جیسی سہولت دی، ایس آئی یوٹی ہو یا انڈس اسپتال ہو سب کو سندھ حکومت نے سپورٹ کیا ہے۔
Comments are closed.