rich women looking for younger men nae sarang chunby girl iligan philippines south asian singles toronto www.latinamericancupid.com español

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمیں حیدر علی پر فخر ہے: احمد شہزاد

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کی جانب سے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کرنے والے حیدر علی کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر احمد شہزاد نے حیدر علی کی گولڈ میڈل کے ساتھ تصویر شیئر کی۔

احمد شہزاد نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پہلے پاکستانی حیدر علی نے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’ہمارے ہیرو! ہمیں آپ پر بہت زیادہ فخر ہے۔‘

پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کردی، پاکستان کیلئے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں تاریخ رقم کر دی ہے، حیدر علی پاکستان کے لیے پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔

حیدر علی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں مردوں کے ڈسکس تھرو مقابلے میں شرکت کی تھی، حیدرعلی نے پانچویں باری میں 55 اعشاریہ 26 میٹر کی کامیاب تھرو کی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.