پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسوں سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلا ہے، امپائر نیوٹرل ہوگیا تو عمران خان کو تکلیف شروع ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو استعفوں کا شوق ہے تو طریقہ کار کے مطابق دے۔
ن لیگی رہنما نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی سینئر قیادت استعفیٰ نہیں دینا چاہتی تین چار افراد نے عمران خان کو استعفوں کا کہا۔
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے استعفے منظور ہونے چاہیے، پی ٹی آئی اراکین اپنے ہاتھ سے لکھے استعفے جمع کروائے اور طریقہ کار اپنائے۔
انہوں نے حکومت سازی سے متعلق کہا کہ یہ ن لیگ کی نہیں مخلوط حکومت ہے، سیاسی ایڈجسٹمنٹ کرنی پڑتی ہے جس کے لیے وقت لگتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی نہیں 10 سے 12 جماعتوں کی حکومت ہے۔
Comments are closed.