
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر ندا ڈار نے کہا ہے کہ آئرش کھلاڑیوں کی جارحانہ اپروچ ہے اور وہ مضبوط ارادے کے ساتھ کھیلتی ہیں، ہمیں بھی ان کے انداز میں کھیلنا ہوگا۔
ندا ڈار نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک چیلنجنگ سیریز ہے، آئرلینڈ کی ویمن ٹیم اچھی ہے، ان کے کھلاڑیوں کو انگلینڈ اور آسٹریلیا میں کھیلنے کا تجربہ ہے۔
ندا ڈار نے کہا کہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے لیے پوائنٹس بڑی اہمیت کے حامل ہیں، ہر ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ پوائنٹس اپنے نام کرے ہمارا بھی یہی ٹارگٹ ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز ہماری بہت اچھی رہے گی، آئندہ ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے سیریز اہم ہے۔
ندا ڈار نے کہا کہ اسپنرز ہمارا پلس پوائنٹ ہے لیکن بیٹرز کو اس مرتبہ تسلسل کے ساتھ کھیلنا ہوگا اور ذمہ داری لینا ہوگی۔
آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ بیٹرز کو اپنے پوٹینشل کے مطابق کھیلنا ہوگا اور چیلنج لینا پڑے گا تاکہ ورلڈ کپ کی اچھی تیاری ہوسکے۔
ندا ڈار کا کہنا تھا کہ میرا ٹارگٹ یہی ہوتا ہے کہ بیٹ اور بال سے اچھا کروں اور ٹیم کو جتواؤں، مجھے دنیا کی بہترین آل راؤنڈرز بننا ہے، جس کے لیے میں محنت کرتی ہوں اور سو فیصد دینے کی کوشش کرتی ہوں۔
واضح رہے کہ آئرلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے، سیریز کا آغاز 4 نومبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔
Comments are closed.