پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں بلّے سے اور بلّے والے سے کوئی خطرہ نہیں۔
لاہور میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمیشہ ن لیگ سے لیول پلیئنگ فیلڈ چھینتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں تاخیر عدالتوں میں پی ٹی آئی کی درخواست کی وجہ سے ہوگی۔
انکا کہنا تھا کہ آپ نے ملک کابیڑہ غرق کیا ہے۔ آپ نے سیاسی جماعتوں سے بدلہ لیا، شہیدوں سے بدلہ لیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدلہ تو قائدِاعظم کے گھر کو جلا کر بھی لیا جاتا ہے۔
طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ووٹ کی عزت بحال کروانا چاہتی ہے۔
Comments are closed.