نمائندہ خصوصی بین المذاہب ہم آہنگی حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہمیں امت بن کر حالات کا مقابلہ کرنا ہے۔
اسلام آباد میں فلسطین کانفرنس سے خطاب اور پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ بھارت سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ آپریٹ ہو رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ہمارے نوجوان گمراہ ہوئے، اس وقت تقسیم کا نہیں توحید کا معاملہ ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ فلسطین و کشمیر مسائل سے حکومت پیچھے نہیں ہٹی۔ فلسطینی قیادت سے پاکستان کا رابطہ سب ممالک سے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی جانیں قربان کر کے ہمارا کل محفوظ کرنے والے شہدا کو سلام ہے۔
Comments are closed.