ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے: عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں قائداعظم محمد علی جناح کی جانب سے وضح کیے گئے ’اتحاد، ایمان اور تنظیم‘ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وژن پاکستان کو ریاست مدینہ کی طرز پر ایک حقیقی جمہوری فلاحی ریاست میں تبدیل کرنا ہے۔

عمران خان نے یوم پاکستان کے موقع پر جاری پیغام میں کہا کہ 23 مارچ 1940 ایک تاریخی موقع تھا، برصغیر کے مسلمانوں نے خود کو ہندوتوا ذہنیت کے جبر اور غلامی کے شکنجوں سے آزاد کرنے کیلئے ایک علیحدہ وطن کے قیام کا فیصلہ کیا۔

عمران خان نے کہا کہ آج ہم بابائے قوم اور تحریک آزادی کے ان تمام رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان رہنماؤں نےہندوستان کے مسلمانوں کو متحد کیا اور ایک آزاد مسلم ریاست کے قیام کیلئے جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ جدوجہد کے نتیجے میں 14 اگست 1947ء کو دنیا کے نقشے پر پاکستان معرض وجود میں آیا۔

واضح رہے کہ یومِ پاکستان آج ملی جوش وجذبے کےساتھ منایا جارہا ہے، 23 مارچ 1940ء کو لاہور کے منٹو پارک (اقبال پارک) میں قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی اور 23 مارچ 1956ء کو پاکستان کا پہلا آئین منظور ہوا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.