بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمپ بیک وہیل مچھلی کی بہت قریب سے بنائی گئی ویڈیو وائرل

آسٹریلیا میں ہمپ بیک وہیل کی بہت ہی قریب سے بنائی گئی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 

آسٹریلوی محکمہ سیاحت کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر آج جاری ہونے والی یہ ویڈیو کلپ  ایک کروز ٹیم نے اس وقت بنائی جب انکا ہمپ بیک وہیل سے آمنا سامنا ہوا۔

یہ ویڈیو دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے اور جن لوگوں نے بھی اسے دیکھا وہ بڑے حیران ہوئے۔ واضح رہے کہ وہیل کی یہ قسم بلین وہیل بھی کہلاتا ہے اور یہ کافی بڑا ہوتا ہے۔

ویڈیو بنانے والی آسٹریلیوی ٹیم اپنے اس کارنامے پر خاصی مسرور ہے۔ ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہیل مچھلی سمندر میں چکر لگارہی ہے۔

A post shared by Australia (@australia)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.