جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہمایوں اختر نے این اے97 تاندلیاں والا سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے

سابق وفاقی وزیر اور رہنما استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) ہمایوں اختر نے فیصل آباد کے حلقہ این اے 97 تاندلیاں والا سے انتخابی دنگل میں حصہ لینے کی تیاری شروع کردی۔

عام اتنخابات 2024 میں حصہ لینے کیلئے ملک بھر میں کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان استحکام پاکستان پارٹی کے سیکریٹریٹ پہنچ گئے۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما ہمایوں اختر خان نے حامیوں کے ہمراہ آر او کے دفتر  پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

 ہمایوں اختر نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس حلقے میں کالجز بنائے جائیں گے،  فنی تعلیم کے ادارے قائم کریں گے۔

لاہور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان بھی تحریک…

انہوں نے کہا کہ  این اے 97 کاحلقہ ایک زرعی علاقہ ہے یہاں کسانوں کی مشکلات ہیں ان کو حل کریں گے،  وہ کسانوں کو فصلوں کی اچھی قیمت دلانے کیلئے کوشش کریں گے۔ کسانوں کو سستے قرضے دیں گے اور وئیر ہاوسز قائم کریں گے۔

ہمایوں اخترخان نے مزید کہا کہ اس علاقے سے 1972 سے تعلق ہے، یہ پسماندہ ترین علاقہ ہے علاقے کی خدمت کریں گے،  علاقے کی ترقی کیلئے سڑکوں کا جال بچھایا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.