جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ہمایوں اختر خان کی استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت

پاکستان تحریکِ انصاف کے سابق رہنما ہمایوں اختر خان استحکامِ پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔

ہمایوں اختر خان نے آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں علیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور فردوس عاشق اعوان بھی موجود ہیں۔

ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کے دوران  ہمایوں اختر خان نے استحکامِ پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ 9 مئی واقعات کے فوراً بعد میں نے پی ٹی آئی سے علیحدگی اختیار کر لی تھی،  جہانگیر ترین، علیم خان اور دیگر سے مشورے کے بعد فیصلہ کیا، آئی پی پی کی قیادت پر مکمل بھروسہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کے مشورے سے اعلان کروں گا کہ کہاں سے الیکشن لڑنا ہے، ہماری پوری قیادت کا پی ٹی آئی بنانے میں اہم کردار رہا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمایوں اختر خان کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتا ہوں، ان کے ساتھ ہمارے پرانے تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلا ماحول ہے، الیکشن ہوں گے عوام کی رائے سب کے سامنے آئے گی، قیاس آرائیاں ہیں کہ کس کی مقبولیت زیادہ اور کم ہے، 9 مئی کے بعد پی ٹی آئی کی مقبولت میں کمی ہوئی۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ الیکشن کا ماحول ہے، اگر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوتی ہے تو اچھی بات ہے، ایک بات واضح کر دوں ہم اس وقت قربانی دینے کے موڈ میں نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل ملک کی معیشت ہے، معیشت چلے گی تو بہتری آئے گی، 8 تاریخ کو الیکشن ضروری ہیں، ایک حکومت آکر 5 سال تسلی سے بیٹھے۔

استحکامِ پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا کہنا ہے کہ لاہور اور پاکستان کی سیاست میں ہمایوں اختر کی اہم خدمات رہی ہیں، ہمایوں اختر آئی پی پی کو مضبوط کریں گے۔

علیم خان کا کہنا ہے کہ کسی کی قربانیاں دے کر اپنی سیٹیں نہیں بڑھائیں گے، میری قربانی دے کر ملکی مسائل حل ہوتے ہیں تو تیار ہوں، ہمارے مذاکرات ضرور ہو رہے ہیں، نتیجہ سب کے سامنے آئے گا۔

لاہور سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان بھی تحریک…

ذرائع کے مطابق ہمایوں اختر خان سے گزشتہ روز جہانگیر ترین نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد  ہمایوں اختر خان نے پی ٹی آئی چھوڑ دی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.