ہمالیہ سینٹر کے زیرِ اہتمام اسلاموفوبیا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں مختلف اسکالرز نے خطاب کیا اور اسلاموفوبیا کے حوالے سے تقاریر کیں۔
اس موقع پر ٹورنٹو سے آنے والی ڈاکٹر المانا فصیح نے اپنی صدارتی تقریر میں اسلاموفوبیا پر تفصیلی روشنی ڈالی اور مسلم کمیونٹی کو درپیش مسائل کے حل پر زور دیا۔
انہوں نے نظام الدین کی خدمات پر انہیں بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نظام الدین مانٹریال کے عبدالستار ایدھی ہیں کیوں کہ وہ بلا امتیاز انسانیت کی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں۔
تقاریر کے بعد رنگا رنگ کلچرل پروگرام بھی ہوا جس میں مختلف ممالک کے فنکاروں نے حصہ لیا۔
Comments are closed.