بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے 18 سینٹرز میں سے 17 کے ووٹ پی ڈی ایم کے امیدواروں کو پڑیں گے، رانا ثنا

پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ ہمارے 18 سینٹرز میں سے 17 کے ووٹ پی ڈی ایم کے امیدواروں کو ہی پڑیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپیٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے جن سینیٹرز پر دباؤ آیا ہے انھوں نے یہ بات سامنے رکھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دباؤ کا سلسلہ جاری رہا تو اس کو بے نقاب کرنے کا سلسلہ بھی نہیں رکے گا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق یوسف گیلانی کو بھی ان معاملات کا علم ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے 18 سینٹرز میں سے 17 کے ووٹ پی ڈی ایم کے امیدواروں کو ہی پڑیں گے۔

لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ مرزا محمد آفریدی سے بھی درخواست کریں گے کہ اپنی ڈیکلیئریشن کے مطابق ان کو جواب دیں۔

رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھا کہ مرزا محمد آفریدی مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں، یہ ن لیگ کے فیصلے کے خلاف نہیں جاسکتے۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم سینیٹ کا الیکشن جیتیں گے چاہے کچھ بھی کرنا پڑے۔

انھوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف نے اوپن ووٹ کا جو موقف رکھا تھا اب اس کی نفی کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی بدنصیبی ہے کہ انھیں اپنی پارٹی میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے امیدوار نہیں ملا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ کل سینیٹ کے انتخابات میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کامیاب ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ یوسف گیلانی کو جو ترجیح حفیظ شیخ پر حاصل تھی یہی ترجیح صادق سنجرانی کو گیلانی پر حاصل ہے۔

عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ صادق سنجرانی کے سینیٹرز کے ساتھ تعلق اور دوستی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.