اتوار 16؍صفر المظفر 1445ھ3؍ستمبر 2023ء

ہمارے کھلاڑیوں کو افغان بولنگ کو کھیلنے کا اندازہ ہے، بنگلادیشی کوچ

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کوچ چندیکا ہاتھوراسنگا نے کہا ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں کو اندازہ ہے کہ افغان بولنگ کو کیسے کھیلنا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران چندیکا ہاتھوراسنگا نے کہا کہ افغانستان کا بولنگ اٹیک دنیا کا بہتریں بولنگ اٹیک ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں کو اندازہ ہے کہ انہیں کیسے کھیلنا ہے۔

بنگلادیشی کوچ نے مزید کہا کہ انجریز کے بارے میں ہم زیادہ کچھ نہیں کر سکتے، ہمیں ایشین کنڈیشنز پر کھیلنے کا اندازہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کا موسم ہماری پرفارمنس پر اتنا اثر انداز نہیں ہوگا، ابھی پچ نہیں دیکھی، پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا۔

چندیکا ہاتھوراسنگا نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے پاس ورلڈ کلاس اسپنرز ہیں، افغان اسپنرز کو کیسے کھیلنا ہے ہم نے منصوبہ بندی کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 1998ء میں آخری بار پاکستان آیا تھا، یہاں آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.