بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی جیسے عمدہ بالرز نہ ہونے کا شکوہ کر دیا۔
گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں بھارتی کپتان نے اچھے بالرز نہ ہونے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس جو بالرز دستیاب ہیں ان کے ساتھ ہی پریکٹس کرنی پڑے گی۔
دوران پریس کانفرنس انہوں نے کہا کہ پاکستان سے میچ جیتنے کے لئے کرکٹ اچھا کھیلنا پڑے گا، ٹاس جیتوں، میچ جیتوں والی صورتحال نہیں ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیٹ پریکٹس کے دوران ہمارے پاس حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نہیں ہیں، یہ تینوں بہترین بالرز ہیں جو گزشتہ چند برسوں سے ایک ساتھ مل کر اچھا کھیل رہے ہیں، اس لئے نیٹ پریکٹس کے دوران جو بالرز ہمیں میسر ہیں ان ہی کے ساتھ پریکٹس کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے پاس ہمیشہ سے بہترین بالرز رہے ہیں لیکن ہمیں معلوم ہے کہ وہ کس طرح کھیلتے ہیں ان کی اسٹریٹجی کیا ہوتی ہے ہمیں اپنے تجربے کی روشنی میں پریکٹس کرنی ہے اور میچ میں پرفارم کرنا ہے۔
Comments are closed.