مسلم لیگ ق کے رہنما کامل آغا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس مینڈیٹ ہے اور اراکین کی تعداد پوری ہے۔
’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کامل آغا نے کہا کہ ہمارا طرزِ سیاست مفاہمت اور رواداری ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے پنجاب میں 5 سال کامیاب حکومت چلائی، ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے، کرپشن نظر نہیں آتی تھی۔
کامل آغا کا کہنا ہے کہ ہم خدمت کی طرف توجہ دیں گے، بربادی والے کام کرنے نہیں دیں گے۔
اس سے قبل ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا تھا کہ میاں جلیل شرقپوری اور میاں ریاض الدین 10، 10 کروڑ میں فروخت ہوئے، اگر مجھے سپریم کورٹ بلا لیتی تو میں بتاتا کیسے 10 کروڑ روپے دیے گئے، میں ان کا جھوٹ بے نقاب کرتا۔
Comments are closed.