پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے لیے ہمارے پاس اتحادیوں کے بغیر بھی 179 ممبر ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو اگر اپنے نمبرز پورے ہونے پر اتنا اعتماد ہے تو اسپیکر ان کا اپنا ہے، کل ہی اجلاس بلالیں، اسپیکر ان کی بات مان لے، کل اجلاس بلالے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو جو کچھ کرنا ہے ابھی کردے پھر شاید گردن ہاتھ نہ آئے، عمران خان پر خود کیسز ہیں، کیا وہ برداشت کرسکے گا، عمران خان نےکہا تھا کہ مجھے دس دن جیل میں رکھا گیا تو میں خودکشی کرلوں گا۔
پی پی رہنما نے کہا کہ کسی کو برا بھلا کہہ کر خود کو پہلوان نہ سمجھا کرو، اتحادی حکومت سے ناراض ہیں، اتحادیوں کو لارے لپے پر چلاتا رہا، ہمارے پاس کچھ ہوگا تبھی ہم نے اتنا بڑا رسک لیا ہے۔
خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان سے جان چھڑا رہے ہیں یہ ایم کیو ایم کو بہت بڑی آفر ہے، ایم کیو ایم کو سوائے دھوکے کے کچھ نہیں دیا گیا، ایم کیو ایم کو ایک وزارت دے کر خاموش کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو جس نے رقم کی پیشکش کا بتایا، وہ آکر نام بتادیں، یہ الزام لگانے پر ٹاپ پر ہے، جس دن سچ بولا قیامت آجائے گی۔
خورشید شاہ نے کہا کہ میلسی میں جو گالیاں دیں، کیا وزیراعظم ایسی زبان استعمال کرسکتا ہے۔
Comments are closed.