امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے ٹیکس کے پیسے پاکستان کی ترقی کے لیے ہیں۔
کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پچھلے سال سندھ میں جب سیلاب آیا تھا تو سارے راستے متاثر ہو گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں یہ سیلاب بارشوں کے سبب آیا تھا، سندھ میں سیلابی صورتِ حال پیدا ہوئی تھی، پچھلے سال بارشوں میں کراچی کے بڑے علاقے بھی زیر آب آگئے تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ یہاں جو مکانات تعمیر ہوئے ہیں یہاں کے مقامی لوگوں نے اس میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ جب بھی مشکل آتی ہے جماعت اسلامی کے کارکنان ریسکیو کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہم نے حکومت کے ساتھ مل کر آواز اُٹھائی۔
Comments are closed.