مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمارے قائد کو مٹانے والے خود مٹ گئے۔
سیالکوٹ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم کہتے تھے کہ ہمارا قائد واپس آئے گا وہ ہمارا گمان نہیں یقین تھا، نواز شریف 8 فروری کو چوتھی بار وزیرِ اعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے میری 34 سال کی سیاسی زندگی میں سرپرستی کی ہے، اللّٰہ کی ذات کے بعد نواز شریف نے مجھے عزت بخشی ہے، 34 سال میں ایک بار بھی میری وفاداری میں لغرزش نہیں آئی۔
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جو وفادار نہیں رہتا ان کے لیے کوئی لفظ استعمال نہیں کرنا چاہتا، چیئرمین پی ٹی آئی سے جن کی رفاقت رہی ان کو آج پشیمانی کا سامنا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی بیٹی، بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کیا گیا، نواز شریف کے ورکرز ان کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑے رہے۔
Comments are closed.