بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہمارے فاسٹ بولرز بہترین اور پراعتماد ہیں، ثقلین مشتاق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا ہے کہ ہمارے فاسٹ بولرز بہترین اور پُراعتماد ہیں۔

دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ ہمارے فاسٹ بولرز کافی عرصے سے بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی مکمل منصوبہ بندی کرلی، پلیئرز نے پلان کے مطابق پرفارم کیا تو اچھے نتائج ملیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمارے تینوں فاسٹ بولرز بہترین اور پراعتماد ہیں، ہائی پرفارمنس سینٹر کے کوچز سے کھلاڑیوں کو مزید فائدہ مل سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پروفیشنل ہیں، انہیں سردی گرمی سے فرق نہیں پڑتا، ہمارے کھلاڑیوں کو علم ہے کہ کیسے خود کو ماحول کے مطابق ڈھالنا ہے۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ پاک بھارت شائقین کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں۔ 

خیال رہے کہ 27 اگست سے ایشیا کپ 2022 کا آغاز ہونے جارہا ہے جہاں پاکستان اور بھارت پہلی مرتبہ 28 اگست کو آمنے سامنے ہوں گے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.