سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہمارے ساڑھے 5 ماہ میں کسی کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں کی گئی۔
اپنے ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت انتقام کی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ ن لیگی قیادت نے سانحہ ماڈل ٹائون سے بھی سبق نہیں سیکھا۔ شریف خاندان اقتدار میں آتے ہیں تو رانا ثنا اور عطا تارڑ جیسے لوگ اچھلنے لگتے ہیں۔
چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الہٰی پر مقدمہ قابل مذمت ہے۔ شریفوں کی تاریخ مخالفین کیخلاف انتقامی کارروائیوں سے بھری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 16 اپریل کو پنجاب اسمبلی میں پولیس کے بدترین تشدد کی مثال نہیں ملتی۔ تشدد میں ملوث بلال صدیق کمیانہ اور سابق آئی جی کو بھولیں گے نہیں، اور نہ ہی 16 اپریل اور 25 مئی کے واقعات کو فراموش کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈھائی ماہ بعد شریفوں کے تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب ہوگا۔
Comments are closed.