چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں مہنگائی کم تھی آج بڑھ گئی ہے۔
لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں ملکی معیشت ترقی کررہی تھی جبکہ آج نیچے آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا سمجھتی ہے پاکستان اپنے قرضے ادا نہیں کرسکتا، جن لوگوں نے سازش کی ان سے سوال ہے کہ اس کا ذمے دار کون ہے؟
پی ٹی آئی چیئرمین نے مزید کہا کہ 90ء کی دہائی تک پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش سے آگے تھا، دو خاندانوں کے اقتدار میں آنے کے بعد پیچھے ہوگیا۔
Comments are closed.