پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر علی زیدی کا کہنا ہے کہ ہمارے امیدواروں کو پیپلز پارٹی (پی پی) کے حق میں دستبردار ہونے کیلئے دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں علی زیدی نے کہا کہ سندھ پولیس کارکنوں اور بلدیاتی انتخابات کے امیدواروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کو اپنے شہریوں کا تحفظ کرنا ہوگا، مجھے ڈر ہے کہ لوگ قانون اپنے ہاتھ میں لیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خدارا میرے ملک کو بچائیں۔
Comments are closed.