دوا ساز کمپنی فائزر نے دعویٰ کیا ہے کہ بائیواین ٹیک کی کورونا ویکسین 12 سے 15 سال کے بچوں میں 100 فیصد مؤثر ہے۔ 12 سے 15 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کی اجازت کے لیے آئندہ ہفتوں میں ایف ڈی اے کو درخواست دیں گے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائزر کے سی ای او نے کہا ہے کہ وہ اگلے اسکول سالانہ سیشن سے یہ ویکسین 12 سے 15 برس کے بچوں کو لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں، اور اس ضمن میں ہونے والے کلینیکل تجربات 100 فیصد مؤثر رہے ہیں۔
تاہم اس کلینیکل تجربے کے نتائج کی توثیق سائنسی کمیونٹی نے ابھی تک نہیں کی ہے۔ فائزر ویکسین 16 سال سے زیادہ عمر کے افراد کے لیے پہلے ہی منظور شدہ ہے۔
Comments are closed.