پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر ہماری پلاننگ میں فقدان ہوتا تو ہمارے دور میں بھی لوڈشیڈنگ ہوتی۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ دعائیں کر رہے ہیں بارشیں ہوجائیں ڈیم بھر جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر ایک دن میں 2 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا ہے، روپیہ پچھلے 55 دن میں 23 روپے تک اپنی قدر کھو بیٹھا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت آئی تو 30 سے 40 دن صرف ابہام میں گزارے۔
انہوں نے کہا کہ ابھی بھی قوم سے جھوٹ بولا جارہا ہے، معاشی ٹیم ناکام ہوجاتی ہے جب منڈیاں حکومت کو سنجیدہ نہیں لیتیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ منڈیوں کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں ہے، اس وقت ملک میں کام دعاؤں پر چل رہا ہے۔
Comments are closed.