اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رسول پاکﷺ تلوار کے ذریعے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور فکر سے انقلاب لائے، ہماری نوجوانوں کو رسول پاکﷺ کی سیرت کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں عید میلاد النبی کے موقع پر قومی رحمۃاللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ہمیں توفیق ملی کہ 12ربیع الاول کو بھرپور طریقے سے منائیں، جشن عید میلاد النبیﷺ بھرپور طریقے سے منانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے اپنی سیرت مبارکہ کے ذریعے انصاف کا درس دیا کیونکہ انصاف کے یکساں نظام کے بغیر معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، ریاست مدینہ میں پہلی بار انسانیت کا نظام آیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ رسول پاکﷺ نے اچھے برے کی تمیز رکھی اور اخلاقی معیار بلند کیا، اس لیے ہمیں بھی اپنی سمت درست کرنی ہے، ہمارے ملک میں اللہ نے سب کچھ دیا ہے، کسی چیز کی کمی نہیں ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو سیرتِ نبوی ﷺ کا علم ہونا چاہیے، اس ملک میں کوئی کمی نہیں، ہمیں بس اپنا راستہ بہتر کرنا ہے، 25 سال پہلے مثالی اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن دیا۔
وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نبیٔ پاک ﷺ نے اچھے کو اچھا اور برے کو برا سمجھا، قانون کی حکمرانی اس قوم میں ہو گی جس کے اخلاقیات بلند ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ محمدﷺ کےیوم ولادت پرنوجوانوں کی آگاہی کیلئےویڈیوتیارکی ہے، ویڈیو سے آگاہی ملےگی کہ محمدﷺ دنیامیں کتنابڑا انقلاب لیکرآئے،سن 622میں حضوراکرمﷺمدینہ میں تشریف لائے، اس وقت صرف 600مسلمان تھے۔
آپ ﷺ نے 10سالوں میں پورےعرب کانقشہ تبدیل کیا،آپ ﷺ تلوارکےذریعےنہیں،فکری انقلاب لائے،حضوراکرمﷺکی تعلیمات سےہمیں رہنمائی لینےکی ضرورت ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حضرت بلال اسلام میں آئےتولیڈربن گئے، انہوں نے دوجنگی مہمات کو لیڈ کیا، بزدل انسان لیڈرنہیں بن سکتا، حضوراکرمﷺنےخواتین ، بیواوَں اورغلاموں کوحقوق دیئے اور ان جیسے حقوق تاقیامت کوئی نہیں دےسکتا،صرف اسلام نےیہ حق دیاکہ کئی غلام حکمران بن گئے، اسلام نے پہلی مرتبہ خواتین کووراثت میں حقوق دیئے۔
صادق اورامین ہونالیڈرکیلئےبہت ضروری ہے،جب اسپین میں مسلمانوں کاعروج تھاتووہ پوری دنیاکا علم و دانش کامرکزتھا، ریاست مدینہ میں میرٹ کاسسٹم تھا،باصلاحیت افرادہی اوپرآتےتھے، ریاست مدینہ میں جوجنرل اچھاکام کرتاتھاوہ اوپرآتاتھا،عزت ،رزق اورموت صرف اللہ تعالیٰ کےہاتھ میں ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اکثرلوگ کہتےہیں خودتومزےکرگئے،ہمیں ریاست مدینہ کے پیچھے لگادیا، مجھےتمام راستوں کاپتہ ہے، میں نےبہت کچھ دیکھاہے،میرےپاس اللہ کادیا ہوا سب کچھ ہے، ایک وقت میں پاکستان تیزی سےترقی کررہاتھاپھرنیچےآناشروع ہوا۔
Comments are closed.