بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وزارت ختم، حکومت نے شوکت ترین کو مشیر خزانہ مقرر کردیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے شوکت ترین کو اپنا مشیر برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شوکت ترین کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کا رکن منتخب ہوئے بغیر وفاقی وزیر بنائے جانے کی مدت ہفتے کے روز ختم ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں مشیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے، شوکت ترین کو وفاقی وزیر کا درجہ دے دیا گیا ہے، تعیناتی کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشورے پر صدر مملکت عارف علوی نے شوکت ترین کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

You might also like

Comments are closed.