سینیٹ میں قائد ایوان شہزاد وسیم کا کہنا ہےکہ ہماری قیادت پر کشمیر بیچنے کا الزام لگائیں گے تو ہم بھی جواب دیں گے۔
قائد ایوان شہزاد وسیم نے سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کو جواب دیتے ہوئے کہا یہاں کوئی دودھ کا دھلا نہیں، پاکستان کو برباد کرنے والے آج کہتے ہیں ہمارے سروں پر تاج پہناؤ۔
شہزاد وسیم نے کہا کہ اپنی سی وی ہاتھ میں پکڑ کر امریکا میں بیٹھے ہیں، دوسرے دوا لینے گئے اور واپس نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مودی کو ساڑھیاں بھیجیں گے، جندال کو خوش کریں گے، پھر کہیں ہمیں حب الوطنی کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں، عوام سب جانتے ہیں۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ محبِ وطن کی تعریف آپ اپنے اعمال سے دیکھیں، محب وطن کی تعریف پر ایک ہی لیڈر ملتا ہے جو عمران خان ہے۔
Comments are closed.