بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں، وزیر اطلاعات فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ریاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، ہماری سیکیورٹی فورسز مکمل طور پر تیار ہیں، آپ کو ایک حد سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ ہم کیوں چاہیں گے کہ ملک کے حالات خراب ہوں اور خون خرابہ ہو، آپ بزور طاقت ریاست سے باتیں نہیں منوا سکتے، مذاکرات آئین اور قانون کے تحت ہی ہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق آئی بی اور ایف آئی اے، سینئر سول وعسکری حکام بھی اجلاس میں شریک تھے، کمیٹی کو ملک کی داخلی صورتحال اور ٹی ایل پی کے احتجاج پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا حق ہے، یہ جتھے وغیرہ ریاست کے سامنے کھڑے نہیں ہوسکتے، ڈنڈے کے زور پر مطالبات نہیں مانے جائیں گے۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ مظاہرین گھروں کو واپس جائیں، حکومت یہ مذاق زیادہ دیر برداشت نہیں کر سکتی ،سول ملٹری قیادت ایک مٹھی میں پروئی ہوئی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ہم امن کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.