بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری سوچ تھی افغانستان فائنل میں جائے گا، انضمام الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ ہماری سوچ تھی کہ افغانستان فائنل میں جائے گا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں سکندر بخت کے ہمراہ گفتگو میں انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان اچھا کھیلتا ہے لیکن یہ پریشر نہیں لے سکتا۔

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ایشیا کپ سپر 4 میں بھارت سے اگلے میچ کا گیم پلان بتادیا۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں افغانستان کی پرفارمنس دیکھتے ہوئے ہماری سوچ تھی کہ فائنل میں جائے گی۔

انضمام الحق نے مزید کہا کہ ہمارے بالر حسن علی کے سوا 150 پر بالنگ کرتے ہیں، جتنی گرمی ہے بالرز کے ساتھ مسئلہ ہوسکتا ہے۔

دوران گفتگو سکندر بخت نے تجویز دی کہ کل بھارت کے ساتھ سپر 4 کا اہم میچ ہے، اس میں حسن علی کو کھلانا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.