denver hookup airbnb hookup Stafford CT hookups skateboards shirts 80 hookup hookup Millerton

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہماری حکومت نے قبائل کی فنڈنگ 3 گنا کی تھی: عمران خان

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ قبائل کی خصوصی ضروریات کے پیشِ نظر ہماری حکومت نے ان کی فنڈنگ 3 گنا کی تھی۔

یہ بات سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم نے قبائل کے لیے فنڈنگ 3 گنا کر کے 131 ارب روپے کر دی تھی، موجودہ حکومت نے قبائل کے لیے صرف 110 ارب روپے کا بجٹ رکھا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حساس قیمتوں کا انڈیکس آج 24 فیصد تک جا پہنچا ہے، اعداد و شمار سے واضح مہنگائی کی شرح 25 سے 30 فیصد ہوگی۔

عمران خان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ڈیولپمنٹ کی فنڈنگ کم کر دی ہے جبکہ آئی ڈی پیز کے لیے فنڈنگ کچھ نہیں رکھی ہے۔

سابق وزیرِ اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ بجٹ میں قبائل کے لیے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، قبائل کے لیے حکومت کے ناکافی اقدامات نا اہلی اور بد نیتی ظاہر کرتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.