وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک سسٹم ہنر مند پاکستانیوں کو یہاں اجازت نہیں دے رہا تھا، ہماری جنگ سسٹم کو ٹھیک کرنے کی ہے، ہم قانون کی بالادستی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
نتھیا گلی میں بین الاقوامی ہوٹل کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ملک کی سب سے بڑی ضرورت دولت میں اضافہ کرنا ہے، ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پیسے اور ہنر والے پاکستانی بیرون ملک میں بیٹھے ہیں، اوورسیز پاکستانی یہاں سرمایہ کاری کریں گے تو پیسہ مضبوط ہوگا، ہمیں اوور سیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع دینے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی تک یہی ہوتا تھا کہ اوورسیز پاکستان میں پلاٹ لے لیا کرتے تھے اور بدقسمتی سے اس پر قبضہ ہو جاتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی ایکسپورٹس بڑھا رہے ہیں، برآمدات بڑھیں گی تو قرضہ اتار سکیں گے، افریقہ میں کئی ممالک وسائل کےلحاظ سے امیر ترین ہیں، لیکن قانون کی بالادستی نہ ہونے سےغربت کا شکار ہیں۔
Comments are closed.