پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ہماری تلاشی ہوچکی، تمہاری تلاشی کا وقت آن پہنچا ہے۔
اسلام آباد میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ 4 سال تم الٹے ہوگئے لیکن ایک پائی ثابت نہیں کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے تمہاری چوری پکڑی گئی ہے۔ قوم توشہ خانے کا حساب مانگتی ہے، قوم پوچھتی ہے کہاں ہیں تمہارے وعدے اور دعوے؟۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ تم نے شہباز شریف کے میثاق معیشت کو مذاق بنادیا، غلاظت سے بھری عمران نیازی کی گفتگو نے نفرت کے بیج بو دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو حال آج مزدوروں کا ہے وہ 74 سال میں نہ سنا اور نہ دیکھا۔
Comments are closed.