جمعرات 27؍صفر المظفر 1445ھ14؍ستمبر 2023ء

ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سری لنکا نے پاکستانی ٹیم سے بہتر کرکٹ کھیلی، ہماری بولنگ اور فیلڈنگ اچھی نہیں رہی۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ مڈل اوورز میں ہمارے بولرز اچھی گیندیں نہیں کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم نے آغاز اور اختتام اچھا کیا مگر کھیل کے درمیانی اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہ کرسکے۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے پاکستان کو دو وکٹوں سے شکست دی۔

بارش سے متاثرہ میچ میں سری لنکا نے 252 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا، ایشیا کپ کا فائنل اتوار کو سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہوگا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.