تحریک انصاف ہم خیال چھینہ گروپ کے فیصل فاروق نے کہا ہے کہ ہمارا کسی گروپ سے تعلق نہیں۔
لاہور میں چھینہ گروپ کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، ایم پی اے فیصل فاروق نے کہا کہ عدم اعتماد پیش ہوتی ہے تو مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ترین گروپ یا علیم خان گروپ سمیت ہمارا کسی بھی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
فیصل فاروق نے یہ بھی کہا کہ ہمارے دو تین ممبران کو وزیراعلیٰ آفس سے آج کال آئی ہے، ہم اس میٹنگ کی وجہ سے نہیں جاسکے۔
اُن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے رابطہ کیا ہے، پیپلز پارٹی نے رابطہ نہیں کیا۔
فیصل فاروق نے کہا کہ ہم عمران خان کے ہر فیصلے کے ساتھ ہیں، چاہتے ہیں کہ وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری کریں۔
Comments are closed.