جمعرات2؍شعبان المعظم 1444ھ23؍فروری 2023ء

ہمارا اور لواحقین کا حق ہے کہ گرفتار شدگان کے بارے میں بتایا جائے، اعجاز چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارا اور لواحقین کا حق ہے کہ گرفتار شدگان کے بارے میں بتایا جائے۔

لاہور کے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ  دو اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا، آئین کی پامالی سے ملک کو نقصان ہو گا۔

جسٹس شہرام سرور نے درخواست پر سماعت کیلئے جمعے کا دن مقرر کر دیا۔

ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی، پیسے اور سب کچھ موجود ہے، دو صوبوں میں الیکشن کیلئے بہانے کر رہے ہیں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے کارکنوں کو اٹھایا جاتا رہا، قوم نے ان کے تمام ہتھکنڈے ناکارہ بنا دیے، ہمارا اصل مقصد حقیقی آزادی ہے، اسے لے کر رہیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کی طرف نظریں لگا کر بیٹھی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.