یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہمارا ازلی دشمن آج بھی ہمارے خلاف جارحانہ عزائم رکھتا ہے۔
جام کمال خان نے کہا کہ دشمن نے جب بھی جارحیت کی، پاک افواج نے منہ توڑ جواب دیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر کو مسلح افواج نے قوم کے ساتھ مل کر دشمن کو شکست دی تھی۔
محمود خان نے کہا کہ دشمن کے لیے پیغام ہے پاکستانی اپنی آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں یوم دفاع آج بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، مسلح افواج کے غازیوں اور شہدا کو قوم کا سلام اور خراجِ عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
Comments are closed.