امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ہمارا احتجاج جاری رہے گا، احتجاج میں تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوں گے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ پرسوں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوئی، بجلی کے بلوں میں اضافے پر لوگوں نے اپنا ردِعمل ظاہر کیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ لوگوں نے زبردست تحریک کا آغاز کیا ہے، کچھ لوگوں نے کوشش کی تھی کہ 2 ستمبر کی ہڑتال نہ ہو۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام مارکیٹیں بند رہیں، پُر امن احتجاج ہوا، کے الیکٹرک کے ہیڈ آفس پر بھی احتجاج کریں گے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی کا مزید کہنا ہے کہ تمام پارٹیاں اتحاد بناتی ہیں صرف جماعتِ اسلامی ہے جو اکیلی ہے۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت زیادہ ہے، 9 ہزار سے زائد میگا واٹ جو ہم استعمال نہیں کر سکتے ان کے پیسے عوام دے رہے ہیں۔
Comments are closed.