- مصنف, تھامس میکنٹوش
- عہدہ, بی بی سی نیوز
- 2 گھنٹے قبل
’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں کملا پیرس کو اٹھا کر پٹخ دوں؟‘امریکہ کے نامور ریسلر ہلک ہوگن نے ایک پرجوش مجمعے کے سامنے یہ متنازع بیان دیا ہے جس کے دوران انھوں نے امریکہ کی نائب صدر کملا ہیرس کی نسلی شناخت پر بھی سوال اٹھا کر ایک تنازع کو جنم دیا۔ٹی ایم زی نامی نشریاتی ادارے کو ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں 71 سالہ ہلک ہوگن ریسلنگ کی ایک مشہور اصطلاح ’ڈراپ دی لیگ‘ استعمال کرتے ہوئے مجمعے کے سامنے چیخ کر کہتے ہیں کہ ’کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں کملا ہیرس کو باڈی سلیم کروں؟‘یہ بیان ہلک ہوگن نے ایک تشہیری تقریب میں دیا جو ان کی ایک نئی شراب کی رونمائی کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے کہ امریکہ میں چھ ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد پرتشدد سیاسی بیانات کو روکنے پر زور دیا جا رہا ہے۔
اس تقریب میں ہلک ہوگن نے صرف کملا ہیرس کو پٹخنے تک ہی خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ بعد میں نسلی شناخت پر بھی سوال اٹھایا۔ یاد رہے کہ کملا ہیرس کی والدہ کا تعلق انڈیا سے جبکہ ان کے والد کا تعلق جمیکا سے ہے۔’کیا کملا گرگٹ ہے؟ کیا وہ انڈین ہے؟‘ ہلک ہوگن نے مجمعے سے سوال کیا۔ اس کے بعد انھوں نے امریکہ کے قدیم انڈین قبائل سے جڑی ایک پرانی اصطلاح بھی استعمال کی۔،تصویر کا ذریعہReutersاس ویڈیو میں ہلک ہوگن ایک موقع پر یہ کہتے ہیں کہ ’یہ میں نہیں، بیئر (شراب) بول رہی تھی۔‘ اس کے بعد ویڈیو ختم ہو جاتی ہے۔بی بی سی نے ہلک ہوگن کی انتظامیہ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ نے بھی حال ہی میں کملا ہیرس کی شناخت پر حملہ کیا ہے اور یہ جھوٹا دعوی کیا کہ ’کملا کچھ عرصہ پہلے تک ایشیائی افریقی شناخت پر زور دیتی تھیں لیکن پھر وہ ایک سیاہ فام بن گئیں۔‘گزشتہ ماہ ہلک ہوگن نے ریپبلکن نیشنل کنونشن میں ایک تقریر کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کی تعرءف بھی کی تھی۔ ہلک ہوگن نے اپنی قمیض کو پھاڑتے ہوئے ٹرمپ اور ان کے نامزد امیدوار برائے نائب صدر جے ڈی وینس کے نام سے مذین بنیان دکھائی تھی۔سابقہ ریسلر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈیموکریٹ پارٹی شکاگو میں کنونشن کا انعقاد کر رہی ہے جہاں کملا پیرس کو باضابطہ طور پر نومبر کے صداری انتخابات میں پارٹی کا امیدوار نامزد کر دیا جائے گا۔
BBCUrdu.com بشکریہ
body a {display:none;}
Comments are closed.